شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے ہندوستان میں پاؤں پھیلانے کے اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مسلم معاشرہ میں ملک کی روایت اور اقدار اس طرح رچے بسے ہیں کہ وہ اس تنظیم کو ہندوستان میں پیر نہیں جمانے دیگا ۔
مسٹر سنگھ نے
راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان میں اسلامک اسٹیٹ کے تعلق سے تشویش کی صورتحال نہیں ہے۔
اس تنظیم کے پیر ملک میں جم نہیں پائیں گے کیونکہ مسلم معاشرہ میں ملک کی روایت اور اقدار اس حد تک رچے بسے ہیں کہ وہ اسے ہندوستان میں فروغ حاصل ہونے نہیں دے گا۔